100 سے 40,000 روپے تک کے پرائز بانڈز! فائلرز اور نان فائلرز کے لیے بڑی خبر آگئی | Urdu News
100 سے 40,000 روپے تک کے پرائز بانڈز! فائلرز اور نان فائلرز کے لیے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد : پاکستان میں پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پرائز بانڈز شہریوں کی محفوظ ترین سرمایہ کاری اور بچت کے مقبول ذرائع میں سے ایک ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف اصل رقم کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں بلکہ سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے لاکھوں اور کروڑوں روپے جیتنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سود سے پاک بچت کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے یہ پہلی ترجیح شمار کیے جاتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ قوانین کے تحت پرائز بانڈز سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے۔
ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد یعنی فائلرز کو 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، 1500 روپے والے پرائز بانڈ کا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتنے والے فائلر کو 4.5 لاکھ روپے ٹیکس کٹ کر 25.5 لاکھ روپے ملتے ہیں، جبکہ نان فائلر کو 9 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں کٹوتی کے بعد 21 لاکھ روپے وصول ہوتے ہیں۔
اسی طرح مختلف پرائز بانڈز کے انعامات پر ٹیکس کٹوتی کے بعد حاصل ہونے والی رقم
نان فائلرز کے لیے ٹیکس کٹوتی فائلرز کے مقابلے میں دوگنی ہے، اس لیے انعام جیتنے کی صورت میں نان فائلر کو نمایاں طور پر کم رقم ملے گی۔

Comments
Post a Comment