سلمان خان نے ممبئی کا اپارٹمنٹ کتنے کروڑ روپے میں فروخت کیا؟ | Urdu News
سلمان خان نے ممبئی کا اپارٹمنٹ کتنے کروڑ روپے میں فروخت کیا؟
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اپارٹمنٹ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپارٹمنٹ 2015 میں 2 کروڑ 88 لاکھ روپے میں خریدا تھا جسے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
خریداروں کی جانب سے 21 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی۔
سلمان خان کا باندرہ اپارٹمنٹ تقریباً 46,000 روپے فی مربع فٹ میں فروخت ہوا ہے اور اپارٹمنٹ کا رقبہ 758 مربع فٹ ہے اور اس میں دو کار پارکنگ کی جگہیں ہیں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اداکار اس وقت اہل خانہ کے ساتھ باندرہ میں واقع مشہور گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سپر اسٹار نے باندرہ ویسٹ میں حالیہ برسوں میں کوئی جائیداد فروخت کی ہو۔
جولائی 2025 میں اداکار نے شیو-استھان ہائٹس میں ایک اور اپارٹمنٹ 5 کروڑ 35 لاکھ میں فروخت کیا تھا، پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا رقبہ 122.45 مربع میٹر یا تقریباً 1318 مربع فٹ تھا۔
Comments
Post a Comment