چیئرمین اوگرا کسی بیورو کریٹ کو نہیں ہونا چاہیے، علی پرویز ملک | Urdu News

اشتہار

چیئرمین اوگرا کسی بیورو کریٹ کو نہیں ہونا چاہیے، علی پرویز ملک

اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کا عہدہ مارچ یا اپریل سے خالی ہے تاہم اس کا سربراہ کسی بیورو کریٹ کو نہیں ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کیے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری سربراہی میں اوگرا کی ایک سرچ کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی نے 10 امیدواروں کے انٹرویوز کیے، کمیٹی کا فیصلہ تھا ان لوگوں میں چیئرمین اوگرا بننے کیلئے صلاحیت ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اوگرا کیلئے انٹرنیشنل لیول کی نامور شخصیت کو لانا ہوگا سفارش وزیراعظم کو بھیجی ہے، اوگرا، نیپرا، اسٹیٹ بینک، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹک ٹھیک کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چیئرمین اوگرا مجھے رپورٹ نہیں کرتا یہ کابینہ ڈویژن کا حصہ ہے اسے آزاد ہونا چاہیے، ملک کے مسائل حل کرنے ہیں تو اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا جس کیلیے درست انسان کا چناؤ ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News