کراچی میں بڑی گیس چوری پکڑی گئی | Urdu News

اشتہار

کراچی میں بڑی گیس چوری پکڑی گئی

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایس ایس جی سی نے گیس چوری کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

اپارٹمنٹ میں چوری شدہ گیس سے چلنے والے 3 جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔ بلڈنگ کے 300 فلیٹس اور 100 دکانوں کو غیرقانونی بجلی فراہم کی جا رہی تھی جس کے لیے صارفین سے 20 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے تھے۔

3 ملزمان  کے خلاف گیس چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ 3 گیس بیلون اسٹوریج یونٹس اور متعلقہ آلات قبضے میں لے لیے گئے۔

ایس ایس جی سی نے تمام غیرقانونی گیس لائنیں اکھاڑ دیں اور چوری شدہ گیس سے چلنے والے جنریٹرز کی سپلائی بھی منقطع کر دی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News