بشریٰ انصاری کا یوٹیوب چینل کی کمائی سے متعلق انکشاف | Urdu News
بشریٰ انصاری کا یوٹیوب چینل کی کمائی سے متعلق انکشاف
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل کی کمائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے یوٹیوب وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل کی کمائی کے بارے میں سچائی سے پردہ اٹھایا ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہاں میں نے یوٹیوب ویلاگنگ آپ کے اصرار پر شروع کی تھی، جویریہ نے بھی میری حوصلہ افزائی کی اور آپ دونوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں یہ باقاعدگی سے کر رہی تھی لیکن آسٹریلیا کے دورے کے دوران میری ویلاگنگ میں وقفہ آ گیا۔ اب میں نے دوبارہ شروع کیا ہے یہ ٹھیک چل رہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں دس ہزار ڈالر کما رہی ہوں، جیسا کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم یوٹیوب سے بھاری رقم کماتے ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
انہوں نے کہا کہ ہماری اور بھی بہت سی مصروفیات ہوتی ہیں اب میں کینیڈا جا رہی ہوں اور وہاں سے بھی ویلاگنگ کروں گی۔ سچ تو یہ ہے کہ شوٹنگ کے مصروف شیڈول کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ویلاگنگ کرنا کافی مشکل کام ہے۔
Comments
Post a Comment