غیر ملکی لڑکیوں کا اغوا اور زیادتی کیس: صحافیوں کے ڈی آئی جی آپریشنز سے سخت سوالات | Urdu News

اشتہار

غیر ملکی لڑکیوں کا اغوا اور زیادتی کیس: صحافیوں کے ڈی آئی جی آپریشنز سے سخت سوالات

لاہور (5 جولائی 2026): غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا کیس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے صحافیوں نے سخت سوالات کیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا کیس سے متعلق آج ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے صحافیوں نے سخت سوالات کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران جب کیس سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دے چکے تو صحافیوں نے ان سے سوالات شروع کیے، جس پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سوالات سمجھ رہا ہوں کہ کس اینگل سے کر رہے ہیں۔

تاہم جب صحافیوں نے واقعے سے متعلق مزید سوالات کرنے کی کوشش کی تو وہ پریس کانفرنس ختم کر کے وہاں سے چلے گئے۔ اس موقع صحافیوں نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جب ڈی آئی جی آپریشنز پریس کانفرنس کے لیے آئے تو وہ پہلے ہی پریشان تھے اور صحافیوں کی جانب سے سوالات کے جوابات نہیں دے سکے۔ اس موقع پر کچھ صحافیوں نے ان سے استعفیٰ دینے سے متعلق سوال بھی کیا۔

ان کے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر جانے پر صحافیوں نے کہا کہ ڈی آئی جی صاحب لاہور پولیس صرف آپ کی نہیں بلکہ ہماری بھی ہے۔

صحافیوں نے کہا کہ جو سوالات کریں گے ان کے جوابات دیے بغیر نہ جائیں۔ لیکن وہ پہلے پریشان تھے جواب نہ دے سکے، ہمارے سوالات جاواب دیں جانے لگے تو شیم شیم کے نعرے لگائے لاہور پولیس صرف آپ کی نہیں بلکہ ہماری بھی ہے۔

غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس: گرفتار پراسرار’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا!




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News