میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا | Urdu News

اشتہار

میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کا ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کپتان نے ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ اضافی وقت میں میسی کے کارنر پر تیسرا گول اسکور ہوا جو ان کی کامیابی کا سبب بنا۔

یہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ان کا ساتواں گول تھا، انہوں نے قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 2022 ایڈیشن میں بھی سات گول کیے تھے۔

یہ پڑھیں: اپ سیٹ سے بال بال بچنے والے ارجنٹینا نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میسی ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے زیادہ اسکورر ہیں اور کیپ وردے کے خلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میسی نے ورلڈ کپ 2026 میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

ارجنٹینا کے کپتان ایلیٹ ٹورنامنٹ میں لگاتار سات میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن کر فٹبال کی تاریخ رقم کر گئے، انہوں نے یہ سنگ میل ارجنٹائن کے گروپ جے کے آخری میچ میں اردن کے خلاف 3-1 سے جیت کے دوران حاصل کیا تھا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News