رونالڈو نے پنالٹی سے قبل ’’بسم اللہ الرحمان الرحیم‘‘ پڑھی، پھر فتح گُر گول کیا! | Urdu News

اشتہار

رونالڈو نے پنالٹی سے قبل ’’بسم اللہ الرحمان الرحیم‘‘ پڑھی، پھر فتح گُر گول کیا!

ٹورنٹو (3 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ میں پُرتگال کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا تاہم میچ میں رونالڈو بسم اللہ کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

آج فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں سب کی نظریں پرتگال کے میچ پر لگی ہوئی تھیں اور رونالڈو نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچا کر شائقین کی خواہش کو حقیقت کا روپ دے دیا۔

تاہم اب سب کی توجہ کا مرکز اسٹار فٹبالر اور پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی وہ ویڈیو ہے، جس میں وہ پنالٹی کِک سے قبل زیر لب ’’بسم اللہ‘‘ پڑھتے دکھائی دیے اور پھر اس پنالٹی پر شاندار کِک لگا کر گول کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

یہ روح پرور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہے ہیں۔

گو کہ ویڈیو میں ان کے باضابطہ ان الفاظ کی ادائیگی کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے۔ تاہم ان کے لبوں کی جنبش سے ان کے فینز بالخصوص مسلم فینز اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے بسم اللہ ہی پڑھی ہے۔

ان کا یہ گول نہ صرف ٹیم کا افتتاحی گول تھا بلکہ اسی گول نے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی، کیونکہ اسی گول کی بدولت پرتگال نے کروشیا سے میچ ایک، ایک سے برابر کیا اور کھیل میں واپس آیا۔

اس کے ساتھ ہی یہ رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلا گول اور ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا ایسا گول رہا، جو پرتگال کو میچ میں واپس لایا۔ جس کے بعد پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے 2022 کے ایڈیشن کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں اور چار سال سے وہیں قیام پذیر ہیں۔

وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

اس دوران ان کی کئی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں، جس میں وہ سعودی ثقافت میں رنگے اور اسلامی ثقافت اور شعائر کا ادب اور ادائیگی کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں، وہ اس سے قبل بھی ان شااللہ، ماشا اللہ، بسم اللہ جیسے متبرک جملے ادا کر چکے ہیں۔

’رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں‘

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News