ایم کیو ایم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ | Urdu News
ایم کیو ایم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
ایم کیو ایم اراکین قومی اسمبلی نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور معاشی حملہ ہے، حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے۔
ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی کرکے عوام کی زندگی مزید مشکل بنائی جارہی ہے، حکمران عوامی مشکلات کا ادراک کریں۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کے دعوے کررہی ہے مگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور کاروباری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 13.18 روپے اور ڈیزل 13.80 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310.71 روپے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 323.30 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
Comments
Post a Comment