بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، طارق فضل چوہدری | Urdu News
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (15 جولائی 2026): وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے مسلح افواج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایسے بیانات دشمن کے میڈیا کو پاکستان مخالف بیانیے کیلیے مواد فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارے شہدا اور سرحدوں پر ڈٹے جوان پوری قوم کا فخر ہیں، وطن کے محافظوں اور شہدا کی قربانیوں کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، شہدا کے احترام اور دفاعِ وطن پر ایسا کوئی مؤقف نہیں ہونا چاہیے جس سے دشمن کو فائدہ پہنچے۔
Comments
Post a Comment