خاتون فٹبال کھلاڑیوں پر مبنی ٹیلی فلم ’میدان‘ نشر ہونے کیلئے تیار | Urdu News
خاتون فٹبال کھلاڑیوں پر مبنی ٹیلی فلم ’میدان‘ نشر ہونے کیلئے تیار
اے آر وائی ڈیجیٹل نے خواتین کے فٹبال کے گرد گھومتی ایک نئی اسپورٹس ڈراما ٹیلی فلم ‘میدان’ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی جدوجہد اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ ٹیلی فلم ہفتہ 18 جولائی یعنیٰ آج رات 9:00 بجے نشر کی جائے گی۔ ٹیلی فلم میدان کی کہانی ان نوجوان خواتین ایتھلیٹس کے گرد گھومتی ہے جو کھیل کی دنیا میں اپنی شناخت اور پہچان بنانے کے لیے ہر قسم کے سماجی اور جذباتی چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔
یہ کہانی ایک ایسی کھیل میں اپنی جگہ بنانے کی عزم و ہمت کی عکاس ہے جہاں تاریخی طور پر خواتین کو پسِ پشت ڈالا جاتا رہا ہے۔ اس ٹیلی فلم میں ذاتی جدوجہد، آگے بڑھنے کا عزم اور ٹیم ورک کا جذبہ خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ٹیلی فلم میدان میں معروف اداکار فیصل قریشی فٹ بال کوچ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ چار ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت اداکارائیں فٹ بال کھلاڑیوں کے روپ میں نظر آئیں گی، جن میں دنانیر مبین، رومیسہ خان، وردہ عزیز اور مہر بانو شامل ہیں۔
سوشل میڈیا اور انسٹاگرام پر جاری کردہ حالیہ جھلکیوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹیلی فلم شائقین کے لیے نہ صرف تفریح کا باعث بنے گی بلکہ معاشرے میں خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم پیغام بھی ثابت ہوگی۔ شائقین کی جانب سے اس منفرد موضوع پر مبنی ٹیلی فلم کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment