دوست نے کاروبار کا جھانسا دے کر دوست کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا | Urdu News

اشتہار

دوست نے کاروبار کا جھانسا دے کر دوست کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا

پتوکی: دوست نے ہی کاروبار کا جھانسا دے کر شہری کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی میں دوستی کے نام پر لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بے رحم شخص نے اپنے ہی دوست کو اغوا کر کے اس کا گردہ نکال کر فروخت کر دیا۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم رضا نے اپنے دوست ‘رحمت’ کو کاروبار کا جھانسا دے کر بلایا اور پھر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کر لیا، ملزم رضا سمیت تینوں ملزمان اغوا کے بعد رحمت کو پتوکی سے راولپنڈی کی طرف لے گئے۔

متاثرہ شہری رحمت نے اپنے بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا "ملزمان نے مجھے راستے میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر جوس پلایا جس سے میں بے ہوش ہو گیا، جب مجھے ہوش آیا تو شدید درد ہو رہا تھا اور معلوم ہوا کہ میرا آپریشن ہو چکا ہے۔”

رحمت کا کہنا تھا کہ جب اس نے اس حوالے سے دریافت کیا تو پتہ چلا کہ بے ہوشی کے دوران اس کا دایاں گردہ نکال لیا گیا ہے اور پتوکی واپسی پر جب متاثرہ شہری نے اپنا الٹراساؤنڈ کروایا تو رپورٹ میں بھی ایک گردہ غائب ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس حکام نے کاہ کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر 12 جولائی کو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے بعد اب مرکزی ملزم رضا اور اس کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ شہری رحمت نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News