وزیر تعلیم ہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لیں گے | Urdu News
وزیر تعلیم ہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لیں گے
لاہور (12 جولائی 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اسکول ایجوکیشن اور پی ایس آر پی پر بریفنگ، جبکہ اختراعی ذرائع آمدن کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز نے رانا سکندر حیات کو پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلیے تجاویز طلب کر لیں، جبکہ ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلیے طریقے کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق سرکاری اسکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43 لاکھ طلبہ نے انرولمنٹ کا ہدف پورا کیا، ماضی قریب کی نسبت سرکاری اسکولوں کی سب سے زیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا، پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دی گئی، ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment