مجھے دو تہائی اکثریت دیں آزاد کشمیر کے لیے ترمیم لے کر آؤں گا، بلاول بھٹو | Urdu News
مجھے دو تہائی اکثریت دیں آزاد کشمیر کے لیے ترمیم لے کر آؤں گا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مجھے دو تہائی اکثریت دیں آزاد کشمری کے لیے ترمیم لے کر آؤں گا۔
میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتا ہوں تاریخ یاد رکھے میں حق ملکیت، حق حاکمیت اور حق روزگار دلوایا تھا، گلگت بلتستان میں بھی اسی منشور پر الیکشن جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب آزاد کشمیر کے الیکشن میں وہی منشور لے کر آیا ہوں، آزاد کشمیر کو حقوق اور عالمی سطح پر رائے شماری کی جدوجہد بھی کریں گے، حق حاکمیت کے حقوق صرف پاکستان میں 12 مہاجرین کی سیٹوں کا نہیں ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ان 12 سیٹوں پر بھی انصاف کروانا چاہتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب 12 سیٹوں پر دھاندلی ہوتی ہے تو پھر وہ آپ کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، میں ان کی بات نہیں مانتا جو کہتے ہیں مہاجرین کو نمائندگی نہ دیں، میں کہتا ہوں مہاجرین کو ووٹ، نمائندگی دیں کشمیر کا فیصلہ پنجاب، سندھ نہیں کرے گا۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم رہنے والا نواز شریف کا خطاب اور منشور کیا ہے، ن لیگ کا منشور ہے میاں صاحب کا دل کرتا ہے کہ اہم اصلاحات لے کر آئیں تاکہ آپ کی جو چھوٹی موٹی حکمرانی ہے وہ بھی چھین لیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ن لیگ اصلاحات چاہتی ہے آئین میں ترمیم لائیں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ کشمیری نہ کریں، وہ چاہتے ہیں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ پاکستان کا وزیراعظم کرے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل الیکشن کے دن ہیں ن لیگ والے مشکل میں ہیں، ن لیگ والے تو آپ کے پاؤں بھی پکڑیں گے جیسے ہی الیکشن ختم ہوں گے ن لیگ آپ کو گلے سے پکڑے گی۔
Comments
Post a Comment