مستحق خواتین کے لیے ’’بے نظیر الرٹ‘‘! | Urdu News

اشتہار

مستحق خواتین کے لیے ’’بے نظیر الرٹ‘‘!

اسلام آباد (3 جولائی 2026): بی آئی ایس پی کی بینفشریز خواتین کے لیے بے نظیر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں رجسٹرڈ تمام مستحق خواتین کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

جن خواتین نے ابھی تک تک بے نظیر دفتر سے اپنی سم وصول نہیں کیں، وہ پہلے اپنی سم حاصل کریں اور سم ملنے کے 10 سے 12 دن بعد اپنی امدادی رقم وصول کرنے جائیں۔

اس بار سے قسط کی ادائیگی والٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ کی جائے گی۔ اسلیے رقم لینے کے لیے کسی مخصوص وقت کی پابندی نہیں ہوگی، بلکہ خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اور کسی بھی مجاز مقام سے رقم حاصل کر سکتی ہیں۔

رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہونے پر آپ کے موبائل فون پر ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں جمع ہونے والی رقم، نکلوائی گئی رقم اور بینک چارجز / فیس کی معلومات ہوگی (14500 قسط کے بینک چارجز 280 روپے ہیں)۔

یہ رقم چونکہ آپ کے اکاؤنٹ میں آ رہی ہے، لہذا اس میں جلدی کی ضرورت نہیں۔ آپ جب چاہیں اور جتنی چاہیں رقم نکلوا سکتی ہیں ۔ یہ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں تا حیات موجود رہے گی۔

نوٹ: اس سارے عمل میں آپ بینیفشریز اور عام عوام کا تعاون اور سبر انتہائی ضروری ہے، کیونکہ گرمی شدید ہے اور پہلی بار والٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ ادائیگی عمل میں لائی جا رہی ہے، تو اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ لہذا جلدی ہرگز نہ کریں۔

May be an image of one or more people and text




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News