عالیہ بھٹ نے بھی طلبہ کے احتجاج کی حمایت کردی | Urdu News
عالیہ بھٹ نے بھی طلبہ کے احتجاج کی حمایت کردی
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کردی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ نوجوانوں کی آواز کو سننا ضروری ہے اور ہر طالب علم ایک ایسے تعلیمی نظام کا حق دار ہے جو انصاف، شفافیت پر مبنی ہو۔
اداکارہ نے طلبہ کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ طلبہ کی تحریک ہے، طلبہ کے لیے ہے، ان کی بہادری مجھے عاجز کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کی بات سننا وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم کا نظام ایسا ہونا چاہیے جس پر ہر طالب علم مکمل اعتماد کر سکے۔
عالیہ بھٹ نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اختلاف رائے جمہوری معاشرے کا بنیادی حصہ ہے اور نوجوانوں کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
View this post on Instagram
انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی اداروں اور متعلقہ حکام کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے طلبہ کا اعتماد بحال ہو اور مستقبل میں اس نوعیت کے تنازعات سے بچا جا سکے۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
واضح رہے کہ اداکارہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں کئی معروف شخصیات طلبہ کی حمایت میں سامنے آ چکی ہیں، سلمان خان، پریتی زنٹا، آر مادھون، سونو سود، ویر داس، دیا مرزا، سوہا علی خان بھی طلبہ کے مطالبات اور تعلیمی اصلاحات کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔
عالیہ بھٹ کے بیان پر سوشل میڈیا پر بھی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کئی صارفین نے ان کے مؤقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فلمی شخصیات کی حمایت سے طلبہ کی آواز مزید مضبوط ہوگی، جبکہ بعض ناقدین نے سوال اٹھایا کہ یہ حمایت پہلے کیوں سامنے نہیں آئی۔
Comments
Post a Comment