’جتھوں سے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو علیحدہ نہیں کیا جاتا تب تک بات نہیں ہوسکتی‘ | Urdu News
’جتھوں سے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو علیحدہ نہیں کیا جاتا تب تک بات نہیں ہوسکتی‘
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ان جتھوں سے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو علیحدہ نہیں کیا جاتا تب تک بات نہیں ہوسکتی۔
پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجاہدین سے متعلق جو بات کی اس کا میرے پاس کوئی ثبوت تو نہیں ہے، مجھے مقامی لوگ، امیدواروں سے بات چیت میں اندازہ ہوا، مقامی لوگوں سے معلوم ہوا کہ یہ وہی لوگ ہے جو فارغ بیٹھھے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن اس طرح کا لباس، اسلحہ اور ایسے مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سینئر اتحادی لیڈر ہیں ان کی تجویز کا فیصلہ کرنا میری پوزیشن نہیں لیکن ان کی تجویز اچھی ہے اس کو مثبت لینا چاہیے۔
یہ پڑھیں: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پرامن انتخابات ہضم نہیں ہوئے، عطا تارڑ
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ان کو آفر کی تھی کہ دھرنا چھوڑ دیں تو حکومت سے جاکر بات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ جب جب وجود میں آئی اس کی کمی، کوتاہیاں اپنی جگہ پر رہیں، الیکشن کے بعد جو بھی پارلیمنٹ میں ہوں ان کو ہی معاملات کو آگے لے کر چلنا چاہیے۔
Comments
Post a Comment