اسلام آباد میں شیشہ کیفوں کیخلاف درخواست ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب | Urdu News

اشتہار

اسلام آباد میں شیشہ کیفوں کیخلاف درخواست ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد : اسلام آباد میں شیشہ کیفے کی بڑھتی تعداد سے ایڈز اور ایچ آئی وی کے مریضوں میں اضافے کے کیس پر ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصاسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کی بڑھتی تعداد اور ایڈز،ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے محمد سہیل خورشید ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسارکیا آپ شیشہ کیفے کی تفصیلات کیوں مانگ رہے ہیں، سہیل خورشید ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد میں شیشہ کیفے بن گئے ہیں اور رات رات بھر پارٹیاں جاری رہتی ہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کئی شیشہ کیفے این او سی لیکر اور کئی بغیر این او سی کے بنے ہوئے ہیں، کیفوں پر شام سے رات گئے اور صبح تک پارٹیاں جاری رہتی ہیں۔

سہیل خورشید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا وزیر صحت کا بیان ہے کہ رات دیر تک جاری رہنے والی پارٹیوں کی وجہ سے ایڈز اور ایچ آئی وی پھیل رہا ہے۔

انھوں نے استدعا کی فریقین سے شیشہ کیفوں کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں، فریقین سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شیشہ کیفوں کے خلاف کاروائی کا طریقہ اور تفصیلات طلب کی جائیں۔

عدالت نے چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News