ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اعزاز کے دفاع پر نظریں جمالیں | Urdu News
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اعزاز کے دفاع پر نظریں جمالیں
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اعزاز کے دفاع پر نظریں جمالیں۔
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔
اولمپین ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
ارشدندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے اچھی تیاری ہو گئی ہے، کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ لوں گا، کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ایک ایونٹ میں حصہ لیتا ہوں، اس سے اسٹرینتھ اور تیاری کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔
یہ پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کرلیا
ارشد ندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، جیسے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑا تھا تو اب بھی ویسی پوزیشن میں ہوں، چار سال گزر گئے تو اس بات کا پریشر بھی ہے کہ چار سال سے چیمپئن ہوں اور اب بھی کچھ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے، اس مرتبہ بھی اچھا کرنا ہے، سری لنکا کے کھلاڑی نے بھی اچھی تھرو کی ہے، مقابلہ اس بار سخت ہوگا لیکن اس کے لیے تیاری ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
Comments
Post a Comment