فائنل میں لامین یامال کے گول کرنے پر دادی کیسے جشن منائیں گی؟ دلچسپ اعلان | Urdu News
فائنل میں لامین یامال کے گول کرنے پر دادی کیسے جشن منائیں گی؟ دلچسپ اعلان
(19 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال کی معمر دادی نے پوتے کے گول کرنے پر جشن منانے کا اعلان کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آج سب سے بڑا مقابلہ اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جا رہی ہیں اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کی جیت اور گول پر جشن منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
ایسے میں اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یامال کی معمر دادی نے بھی پوتے کے گول کرنے پر منفرد جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی کھلاڑی کی دادی فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر فائنل میچ میں ان کے پوتے لامین یامال نے گول کیا تو وہ جشن منانے کے لیے وہ بہت زور سے چیخیں گی۔
روئٹرز کے مطابق فاطمہ خاتون نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اسپین ورلڈ کپ جیت جائے اور اگر اس جیت میں ان کے پوتے نے حصہ ڈالا اور گول کیا تو وہ اپنی پوری طاقت سے چیخیں گی۔
اسٹار فٹبالر کے کزن رایان نے کہا کہ میرے لیے لامین یامال کا مطلب بہت سی خوبصورت چیزیں ہیں، لیکن وہ سب سے بڑھ کر ایک بھائی کی طرح ہے، کیونکہ ہم ایک ساتھ پلے بڑھے ہیں۔
دادی (فاطمہ) اور پوتے (یامال) کی محبت بھی مثالی ہے، جو ایک دوسرے کی خوشی کے لیے جیتے ہیں۔
پچھلے سال مئی میں لامین یامال نے اپنی دادی فاطمہ کی وجہ سے بارسلونا کے ساتھ اپنے نئے معاہدے پر دستخط کی سرکاری تصویر کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہوں نے دادی کی موجودگی کے بغیر تصاویر کھنچوانے سے انکار کر دیا تھا۔ کلب نے 2031 تک معاہدے کی توسیع کا اعلان کر دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں لامین یامال نے اپنی دادی کی خاندان کے لیے دی گئی قربانیوں سے متعلق جذباتی انکشافات کیے تھے۔
لامین یمال کی دادی نے پوتے کیلیے کیا کیا قربانیاں دیں؟ دلخراش داستان
Comments
Post a Comment