’سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ اور تکنیکی سہولتوں سے مزید مستحکم کیا جائے‘ | Urdu News

اشتہار

’سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ اور تکنیکی سہولتوں سے مزید مستحکم کیا جائے‘

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ اور تکنیکی سہولتوں سے مزید مستحکم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے سی ٹی ڈی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ سندھ کے سی ٹی ڈی ہیڈ آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے استقبال کیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، ایس ایس پیزسی ٹی ڈی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیرداخلہ سندھ نے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دستیاب اور درکار وسائل کی تفصیلات پر مشتمل جامع سفارشات جلد ارسال کی جائیں، حکومت سندھ سی ٹی ڈی کی استعدادکار اور جدید ٹیکنالوجی کیلئے وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہراول دستہ ہے ادارے کی مضبوطی صوبے کے امن کی ضمانت ہے دہشت گرد عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا، امن دشمنوں کےلیے سندھ میں کوئی جگہ نہیں۔

جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس دہشت گردی کےخلاف ہر محاذ پر پوری قوت سے برسرپیکار ہے حساس اداروں کیساتھ معلومات کے تبادلے سے کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی جدید انٹیلی جنس آپریشنز سے دہشت گردنیٹ ورکس کا تعاقب کر رہی ہے، دہشت گردی کے خاتمےکیلئے سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں مزید اضافہ جاری ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News