ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا نظام متعارف | Urdu News

اشتہار

ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا نظام متعارف

اسلام آباد : پاکستان سے مقدس مقامات کی زیارت پر ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارتِ مذہبی امور نے زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے زیڈ جی اوز پورٹل کا آغاز کر دیا، غیر رجسٹرڈ افراد یا کمپنیاں بکنگ نہیں کر سکیں گی۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت اور بہتر انتظامات کے لیے نیا زیارت گروپ آرگنائزرز رجسٹریشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی زیارت پالیسی 2026 کے تحت 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ان رجسٹرڈ آرگنائزرز کے ذریعے ہی ایران اور عراق کے زائرین کی بکنگ اور سفری انتظامات کیے جائیں گے۔

Iran Iraq pilgrims

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کی مکمل فہرست وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جہاں زائرین اپنی سہولت کے مطابق مستند آرگنائزر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی بکنگ کروائیں اور کسی غیر مجاز فرد یا غیر رجسٹرڈ کمپنی سے لین دین سے گریز کریں، کیونکہ ایسی صورت میں وزارت کسی بھی نقصان یا دھوکہ دہی کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زائرین کو محفوظ، منظم اور شفاف سفری سہولیات فراہم کرنا اور غیر قانونی آپریٹرز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News