پٹرول ڈیزل کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ، پٹرولیم لیوی میں کمی | Urdu News

اشتہار

پٹرول ڈیزل کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ، پٹرولیم لیوی میں کمی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ اور پٹرولیم لیوی میں کمی کردی جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول، ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.50روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ڈیزل پر بھی کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کردی گئی۔

اس کے علاوہ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایچ او بی سی فرنس آئل پر بھی کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کردی گئی، پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 2.50روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی کم ہونے سے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News