دلی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ پر کریک ڈاؤن، احتجاج کے مقام سے سٹیج اُکھاڑ دیا گیا | Urdu News

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، جنتر منتر پر کیا ہوتا رہا؟

،ویڈیو کیپشنکاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: جنتر منتر پر کیا ہوتا رہا؟

نئی دہلی سے بی بی سی ہندی کی نامہ نگار گیتا پانڈے نے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے جاری کارروائی سے متعلق بتایا ہے کہ ’مظاہرین اور پولیس کے درمیان حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔

گیتا پانڈے نے بتایا ہے کہ ’ہنگامہ آرائی سے نمٹنے والے حفاظتی لباس میں موجود پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان اب بھی مختلف مقامات پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔‘

تاہم اب سے کُچھ دیر قبل انڈیا کے وفاقی وزیرِ صحت جے پی نڈا نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں اور دارالحکومت میں ’معمول کے حالات‘ بحال کرنے میں مدد کریں۔

فریقوں کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری دکھائی دے رہی ہیں، تاہم اس دوران ہجوم کی جانب سے نعرے بازی بھی مسلسل جاری ہے۔

تقریباً ایک گھنٹہ قبل پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں کے استعمال کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News