کراچی: لیاری میں زیر تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ | Urdu News
کراچی: لیاری میں زیر تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں نامعلوم ملزم کی جانب سے زیر تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا بتانا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم کریکر پھینک کر فرار ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر عمارت جماعت اسلامی کی ہے، زخمی ہونے والے ان کے کارکنان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کارکنان پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔
منعم ظفر نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں، کراچی کا امن خراب کرنے کی ہرسازش ناکام بنائی جائے۔
Comments
Post a Comment