پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ ہار گئی | Urdu News
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ ہار گئی
ٹاروبا (29 جولائی 2026): ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی، قومی ٹیم کو 90 رنز سے ہرا دیا، پاکستان کے8بلےباز ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تاروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم چوتھی اننگز میں 41 اوور بھی نہیں کھیل سکی، کپتان بابراعظم سب سےزیادہ58رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد عباس 23رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر بنے۔
محمد رضوان 11 ،سلمان آغا، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آؤٹ جبکہ امام الحق، اذان اویس اور شان مسعود 3،3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ خرم شہزاد 4 اور ڈیبیو کرنے والےعلی عثمان صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم غیر ملکی دورے پر لگا تار8 واں ٹیسٹ ہاری ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز میں 181رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز اسکور کیے تھے۔
میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 29 رنز کی برتری ملی تھی، شمار جوزف 38، چندرپال 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جسٹن گریوز نے 20 اور کیمار روچ نے 18 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments
Post a Comment