پاکستان نے اسلامی بینکوں کے لیے شریعہ لیکویڈیٹی نظام مضبوط بنا لیا | Urdu News

اشتہار

پاکستان نے اسلامی بینکوں کے لیے شریعہ لیکویڈیٹی نظام مضبوط بنا لیا

اسلام آباد : عالمی درجہ بندی کے ادارے ‘فچ’ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی بینکوں کے لیے شریعہ لیکویڈیٹی سہولیات مضبوط بنا دیں، کیونکہ شریعہ کمپلائنٹ سہولیات مالی دباؤ کے دوران اسلامی بینکوں کے لیے اہم سہارا ثابت ہوتی ہیں۔

معاشی تحقیق اور عالمی درجہ بندی کے ادارے ‘فچ’ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے پاکستان نے اسلامی بینکوں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ لیکویڈیٹی سہولیات کو مزید مضبوط بنایا ہے، جس سے اسلامی مالیاتی نظام کو استحکام حاصل ہوگا۔

فچ کا کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ سکوک ڈھانچہ مزید شریعہ کمپلائنٹ سکوک کے اجرا کی راہ ہموار کرے گا، جس کے نتیجے میں اسلامی بینکوں کو سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اور مؤثر لیکویڈیٹی مینجمنٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے، جہاں مرکزی بینک اسلامی بینکوں کو شریعہ اصولوں کے مطابق لیکویڈیٹی سہولیات فراہم کرتا ہے، جبکہ سرکاری سکوک کے اجرا سے ملک کی اسلامی کیپٹل مارکیٹ کو بھی فروغ ملے گا۔

فچ کے مطابق حالیہ ایران جنگ نے مؤثر اسلامی لیکویڈیٹی مینجمنٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے، کیونکہ شریعہ کمپلائنٹ سہولیات مالی دباؤ کے دوران اسلامی بینکوں کے لیے اہم سہارا ثابت ہوتی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اسلامی بینکوں کو اب بھی مختصر مدت کے شریعہ کمپلائنٹ سکوک کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث لیکویڈیٹی اور فنڈنگ اسلامی مالیاتی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

فچ کے مطابق مضبوط شریعہ لیکویڈیٹی سہولیات اسلامی بینکوں کی کریڈٹ پروفائل کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News