پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی | Urdu News

اشتہار

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دے دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پر امن اجتماع ہر شہری اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔

پی ٹی آئی وکلا کا کہنا ہے کہ جلسے میں بڑی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے، آرٹیکل 16 اور 17 کے تحت اجتماع، سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر غیرضروری پابندی آئینی حقوق کے منافی ہوگی، 5 اگست کے جلسے کے لے فوری این او سی جاری کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News