سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد کے اہم انکشافات | Urdu News
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد کے اہم انکشافات
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد کے اہم انکشافات سامنے آگئے، اس کا تعلق خضدار کی تحصیل و نال کے علاقے سیراندوہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا مجھے جھوٹے وعدے اور مالی لالچ دیکر فتنہ الہندوستان میں بھرتی کیا گیا۔
حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھےچنل دشت میں ذہن سازی جبکہ سرگڑھ کیمپ میں اسلحہ، بارودی مواد، گھات لگا کر حملوں اور کارروائیوں کے بعد شناخت چھپانے کی تربیت دی گئی، جس کے بعد دہشتگرد گروہوں تک اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، خوراک اور ادویات پہنچاتا رہا، جبکہ سنارو کیمپ، خضدار، نال اور بیلہ سمیت متعدد حملوں میں شریک رہا۔
گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ ہر دہشت گرد کارروائی سے قبل اسلحہ، ہدایات اوررابطے دہشتگرد تنظیم فراہم کرتی رہی ، تمام دہشتگرد کارروائیوں میں حصہ لینے کے پیسے دیےجاتے ہیں۔
حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ خضدار اور بیلہ حملے کے بعد 25،25ہزار روپے بطورمعاوضہ دیے گئے، خضدار پولیس چیک پوسٹ حملےمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔
گرفتار دہشت گرد نے مزید انکشاف کیا کہ تنظیم نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر اپنے ساتھ ملاتی ہے اور بعد میں انہیں بلیک میل کرتی ہے تاکہ وہ واپس نہ جا سکیں جبکہ بعض افراد روزگار نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد تنظیموں کا حصہ بنتے ہیں۔
دہشت گرد نے بتایا کہ بعض افراد روزگار نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد تنظیموں کا حصہ بنتے ہیں جبکہ تنظیم چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے اعترافی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
Comments
Post a Comment