مزمل اسلم کا گندم بحران پر اہم بیان آگیا | Urdu News

اشتہار

مزمل اسلم کا گندم بحران پر اہم بیان آگیا

خیبرپختونخوا کے مشیر وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد جولائی آگیا لیکن تاریخ میں کبھی اس وقت گندم کا بحران نہیں آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر وزیر خزانہ ملک میں 32 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ضرورت 28 ملین ٹن ہے، حکومت کا دعویٰ مان لیا جائے تو ملک میں گندم بحران کیسے پیدا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب حکومت گندم پیدا کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام ہیں، پنجاب نے غیراعلانیہ گندم پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور خود پاسکو سے مانگ رہا ہے، ان کا پاسکو سے گندم مانگنا ایک حیران کن عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کا کسان رو رہا ہے کہ اسے نقصان ہورہا ہے، دنیا میں کسان خوشحال ہے اور پیسے کما رہا ہے، پاکستان کا کسان پریشان ہے، پاکستان میں زراعت کا فروغ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں اور آج شاید پھر ٹیکہ لگایا جائے، علی پرویز ملک تنہا ہر جگہ صفائیاں دے رہے ہیں لیکن ہونا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر سب کچھ سامنے ہونے کی وجہ سے مافیا سرگرم ہوگا، پتہ نہیں آئل کمپنیاں پیٹرول پمپ کے ساتھ معاملات کیسے چلائیں گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News