لاہور میں غیرملکی خواتین سے عصمت دری کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی | Urdu News

اشتہار

لاہور میں غیرملکی خواتین سے عصمت دری کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں غیرملکی خواتین کے اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو موصول میڈیکل رپورٹ میں ایک غیرملکی خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی، گرفتار ملزمان میں سے 3 افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ملزمان نے خواتین سے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں 19 ہزار ڈالر منتقل کروائے، ملزمان نے خواتین کے ساتھ کرپٹو میں 4 سے 5 لاکھ انویسٹ کیے ہوئے تھے، ملزمان رضا ڈار اور دیگر نے خواتین سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

یہ پڑھیں: اغوا اور زیادتی کیس : غیر ملکی خاتون کے دفعہ 164 کے بیان میں رضا ڈار سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھجوادیے ہیں، ملزمان کے موبائل فون بھی فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

فرانزک اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزمان کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے، عام ملزمان کی طرح پہلے دن سے اب تک حوالات بند ہیں، ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کو مکمل میرٹ پر دیکھا جارہا ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News