رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ | Urdu News

اشتہار

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟

اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2026 کے لیے رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ای آئی یو کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 173 شہروں کی درجہ بندی مختتلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔

کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ویانا شہر اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے دو شہر میلبرن اور سڈنی ہیں۔

سوئیڈن کا شہر زیورخ پانچویں اور جنیوا چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ایشیا کی بات کی جائے تو بہتر شہر میں جاپان کا اوساکا ہے جو 7 ویں نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ 8ویں نمبر پر براجمان ہے۔

کینیڈا کا شہر وینکوور 9 ویں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو 10 واں بہترین شہر قرار پایا۔

اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے جو 173 میں سے 170 ویں نمبر پر موجود ہے گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔

کراچی سے نیچے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا (171)، لیبیا کا شہر تریپولی (172) اور شام کا شہر دمشق (173) رہے۔

ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کے شہروں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور ایرانی دارالحکومت تہران 164 ویں نمبر پر رہا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط کی رینکنگ سب سے کم ہوئی ہے جو 14 درجے تنزلی سے 123 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ کویت سٹی 12 درجے تنزلی سے 105 ویں نمبر پر چلا گیا۔

واضح رہے کہ ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News