کراچی: ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا | Urdu News

اشتہار

کراچی: ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد کرنے والے شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے ڈیفنس بدر کمرشل میں چھاپہ مار کر گاڑی بھی تحویل میں لے لی، کار سوار مبینہ طور پر دوسرے شہر فرار ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی معمولی ٹکر پر شدید تلخ کلامی اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جہاں کار سوار نے طیش میں آکر فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر حملہ کر دیا تھا۔

گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوتے ہی کار سوار آپے سے باہر ہو گیا اور گاڑی سے اتر کر ہاکی کے ذریعے موٹر سائیکل پر وار کرنا شروع کر دیے، جس سے موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔

اس کے بعد کار سوار ہاتھ میں ہاکی اٹھائے رائیڈر کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور شدید غصے کی حالت میں سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ رائیڈر نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News