امریکی حملے میں چابہار ’نیول واچ ٹاور تباہ‘، پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ | Urdu News

24 گھنٹوں کے دوران بنوں اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس کے خلاف شدت پسندانہ سرگرمیوں میں اضافے اور ضلع بنوں میں گاڑی کے ذریعے خودکش بم حملے کے پس منظر میں سکیورٹی فورسز نے ان حملوں میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے وسیع پیمانے پر مشترکہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بنوں اور ملحقہ علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلوں میں 24 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان گھناؤنے اور بزدلانہ اقدامات کے مرتکب عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News