نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم | Urdu News

اشتہار

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی (19 جولائی 2026): آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں سرکاری نمبر پلیٹس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔

جاوید عالم اوڈھو نے مراسلے میں کہا کہ بعض سرکاری افسران ذاتی گاڑیوں پر سرکاری رجسٹریشن نمبر پلیٹس استعمال کر رہے ہیں، سرکاری نمبر پلیٹس کا استعمال غیر قانونی اور سرکاری مراعات کا ناجائز استعمال ہے، نمبر پلیٹس کا غلط استعمال شفافیت کو متاثر اور قانون نافذ کرنے کے عمل میں رکاوٹ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ کا چالان شہدادپور میں پہنچ گیا

’تمام افسران سرکاری نمبر پلیٹس صرف سرکاری الاٹ گاڑیوں پر استعمال یقینی بنائیں۔ نجی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے، دکھانے یا استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ گاڑی مالک کے عہدے اور رینک سے قطع نظر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘

مراسلے میں تمام فیلڈ فارمیشنز کو صوبے بھر میں خصوصی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر قانونی سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی نشاندہی کیلیے صوبہ گیر مہم چلائی جائے گی، خلاف ورزی پر سرکاری نمبر پلیٹس ضبط اور ضرورت پڑنے پر گاڑی تحویل میں لی جائے گی، قانونی تقاضے پورے ہونے پر خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

’نگران افسران احکامات پر سختی سے عملدرآمد ذاتی طور پر یقینی بنائیں۔ کارروائی میں غفلت یا خلاف ورزی کرنے والوں کو ناجائز رعایت دینے پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔‘

آئی جی سندھ کے احکامات فوری عملدرآمد کیلیے صوبے بھر کے پولیس افسران کو جاری کر دیے گئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News