نبیل گبول نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلائی، ٹریفک پولیس اہلکار کا سلیوٹ | Urdu News

اشتہار

نبیل گبول نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلائی، ٹریفک پولیس اہلکار کا سلیوٹ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل دوڑاتے رہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں قانون شکنی سے روکنے کے بجائے سلیوٹ کیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بغیر ہیلمٹ بائیک چلاتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خود دو خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا، جس میں بغیر ہیلمٹ بائیک چلانا اور موٹر سائیکل کا لائسنس نہ ہونا شامل تھی۔

میئر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ "اب ہیلمٹ بھی لوں گا اور لائسنس کے لیے بھی اپلائی کروں گا۔”

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News