سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ | Urdu News

اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے سے 4111 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 6462 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News