غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس: گرفتار پراسرار’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا! | Urdu News

اشتہار

غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس: گرفتار پراسرار’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا!

لاہور (5 جولائی 2026): غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا کیس میں رضا ڈار سے رابطے میں رہنے والے پراسرار ’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی اؔٓپریشنز فیصل کامران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی دو لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کیس میں گرفتار پراسرار کردار ’’باس‘‘ کا نام بتا دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کیس میں باس کا کردار وحید نامی غنڈہ شخص کر رہا تھا، جس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکیوں نے تصویر دیکھ کر پہچانا کہ یہی وہ شخص ہے، جس کو سب باس کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس نے ڈی آئی جی آپریشنز نے اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے سمیت کیس کی اہم تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس: رضا ڈار کو کہاں اور کیسے ٹریس کیا گیا؟




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News