آزاد کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم | Urdu News
آزاد کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم
مظفر آباد (14 جولائی 2026): چیف الیکشن کمیشنر کشمیر جسٹس رٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے 27 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کشمیر کی زیرِ صدارت انتخابی انتظامات کیلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریٹرننگ افسران اور ڈپٹی کمشنرز کو ضابطہ اخلاق پر مؤثر عملدرآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر کے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی شرکت کی، اجلاس میں پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کو پُرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلیے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔
اجلاس میں پولنگ مٹیریل، بیلٹ باکسز اور انتخابی عملے کی بروقت اور محفوظ ترسیل کیلیے موومنٹ اسکیم کو حتمی شکل دینے کی ہدایت، اور انتخابی نتائج کی بروقت وصولی اور الیکشن کمیشن کنٹرول روم تک تیز ترین ترسیل کیلیے جامع انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔
جسٹس رٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
Comments
Post a Comment