پاکستان نے افغانستان میں جائز اہداف کو نشانہ بنایا، انڈیا کا الزام بے بنیاد ہے: ترجمان دفتر خارجہ | Urdu News

میزائل اور ڈرون پروگرام ’قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں: ایران کے قائم مقام وزیر دفاع کا انتباہ

ایران

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً میزائل اور ڈرون پروگرام، ’قومی سلامتی کی سرخ لکیر‘ ہیں اور اس معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

بی بی سی فارسی کی خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ماجد ابن الرضا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ حالیہ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے مختلف پہلوؤں اور نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

ان کے مطابق اس موقع پر زور دیا گیا کہ ایران کا دفاع، میزائل اور ڈرون طاقت قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہے اور یہ معاملہ کسی صورت مذاکرات کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی ان صلاحیتوں کو مقامی وسائل اور تکنیکی مہارت کے ذریعے مزید مضبوط بناتا رہے گا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News