کزن کے گھر رائفل دیکھنے جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق | Urdu News
اشتہار
کزن کے گھر رائفل دیکھنے جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق
سیالکوٹ میں کزن کے گھر رائفل دیکھنے کے لیے جانے والا 12 سالہ بچہ احسن گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے احسن کو گولی لگنے کا واقعہ تھانہ سمڑیال کی حدود میں پیش آیا، 13 سالہ فیضان نے 12 سالہ کزن احسن کو بھائی کی رائفل دکھانے کے لیے گھر بلایا۔
رائفل دیکھتے ہوئے اچانک ٹرگر دبنے سے فائر ہوگیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس کی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 13 سالہ فیضان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ احسن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment