ایک اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان | Urdu News

اشتہار

ایک اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور: مطالبات تسلیم نہ ہونے پر منی مزدا ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر لاہور چیمبر سے ملاقات کی جس میں وفد کی قیادت مرکزی صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن تنویر احمد نے کی۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ٹرانسفر فیس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، نان کسٹم مال کی صورت میں گاڑی کے بجائے مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے اور ٹوکن ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ ٹرانسپورٹرز پر اضافی بوجھ ہے جسے واپس لیا جائے۔

ملک گیر ہڑتال کریں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کا اعلان

صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن تنویر احمد جٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، تمام صوبوں کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا گیا۔

تنویراحمد نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر دوبارہ پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ٹرانسپورٹرز مذاکرات کے لیے صدر لاہور چیمبر کو ثالث تسلیم کرتے ہیں، مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک مزید وسعت اختیار کر سکتی ہے۔

’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News