عامر خان تیسری بار دولہا بن گئے، گوری اسپرٹ کیساتھ شادی کی پہلی تصویر وائرل | Urdu News

اشتہار

عامر خان تیسری بار دولہا بن گئے، گوری اسپرٹ کیساتھ شادی کی پہلی تصویر وائرل

(5 جولائی 2026): بولی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان تیسری بار دولہا بن گئے، گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اہلیہ گوری اسپرٹ کے ساتھ ایک نجی تقریب میں شادی کر لی، جو ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار کی پالی ہل والی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

تقریب کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں جوڑے کو عدالتی دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر قریبی رشتے دار موجود ہیں۔

وائرل تصویر میں گوری اسپرٹ کا بیٹا بھی اس خوشگوار جوڑے کے درمیان کھڑا دکھائی دے رہا ہے، جس نے انگوٹھیوں کا ڈبہ تھاما ہوا ہے۔

عامر خان کے بائیں جانب ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے سب سے چھوٹا بیٹا آزاد بھی اپنے والد کے پاس کھڑا ہے، اور اس کے ہاتھ میں بھی انگوٹھیوں کا ڈبہ تھا۔

سوشل میڈیا پر لوگ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ انہوں نے کتنی سادگی سے اور بغیر کسی دھوم دھام کے شادی کی، صارفین نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

عامر خان اور گوری اسپرٹ 25 سال قلت ایک دوسرے سے ملے تھے، لیکن پھر ان کے راستے جدا ہوگئے تھے۔ بعد میں 2024 میں اداکار کی کزن نزہت خان کے ذریعے ان کا دوبارہ رابطہ ہوا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دتا سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا دتا سے علیحدگی کے بعد، اداکار نے کرن راؤ سے شادی کی، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی بھی 2021 میں ختم ہو گئی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News