فضل الرحمان اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں ایک کروڑ روپے دوں گا، فیاض الحسن چوہان | Urdu News
فضل الرحمان اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں ایک کروڑ روپے دوں گا، فیاض الحسن چوہان
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے دونوں بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں اپنی جیب سے ایک، ایک کروڑ روپے دوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں انہیں لگ پتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو چندے اور خیرات پر پلتا ہو اسے قربانی کا کیا پتہ، تم شہدا پر ہرزہ سرائی کرتے ہو شرم کرو، قوم سے معافی مانگو۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہدا کی قربانی کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے۔
یہ پڑھیں: خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہدا کی قربانی کی توہین قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش نہیں کرتا بلکہ جان کی قربانی کے پیچھے نظریہ، عقیدہ، فرض شناسی اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا تھا کہ حالات، واقعات یا طریقہ کار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم نظریے، محبت، وابستگی اور قربانی کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Comments
Post a Comment