گلوکار سونو نگم طلبہ کے مظاہروں پر بیان دینے سے انکار، شدید تنقید | Urdu News

اشتہار

گلوکار سونو نگم طلبہ کے مظاہروں پر بیان دینے سے انکار، شدید تنقید

ممبئی(24 جولائی 2026): بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے پر معروف پلے بیک گلوکار سونو نگم سوشل میڈیا صارفین کے شدید غصے کا نشانہ بن گئے ہیں۔

بھارت میں ’نیٹ‘ امتحانات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوان طلبہ کا وسیع پیمانہ پر احتجاج جاری ہے، جسے شبانہ اعظمی، سوناکشی سنہا، ہما قریشی اور عمران خان سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات کی کھلی حمایت حاصل ہے۔ یہ فنکار ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کے زیرِ اہتمام دھرنوں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

تاہم ان احتجاجی مظاہروں کے دوران سونو نگم ایک تنازع میں گھر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں جب صحافیوں نے ان سے طلبہ کے احتجاج پر رائے مانگی تو گلوکار نے برہم ہوتے ہوئے فوری طور پر کہا میں یہاں ایسے سوالات کے جواب دینے کے لیے نہیں آیا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

صحافیوں کی جانب سے بار بار استفسار پر انہوں نے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بس ہو گیا اب‘‘، اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے سونو نگم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کئی صارفین نے ان کے اس رویے کو بے حس” اور بے شرمانہ قرار دیا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا صرف صلاحیت اور ٹیلنٹ ہونا آپ کے ایک اچھا انسان ہونے کی ضمانت نہیں ہوتا،  ایک اور صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا یہی فنکار انتخابات کے دوران مودی کے لیے گانے بناتے ہیں اور ان کے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہیں، لیکن عوام کے وقت چپ رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر غصے کی شدید لہر کے بعد صارفین نے سونو نگم کے میوزک کنسارٹس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News