وسیم اکرم نے انتقال کی ’فیک نیوز‘ پر خاموشی توڑ دی | Urdu News

اشتہار

وسیم اکرم نے انتقال کی ’فیک نیوز‘ پر خاموشی توڑ دی

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی ’فیک نیوز‘ پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ فیک نیوز بنانے کے بجائے اپنا دماغ اچھے کاموں میں لگائیں تو ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یاب ہوں جن لوگوں نے خیریت دریافت کی ان کا شکر گزار ہوں۔

شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں اور اے آئی  سے تیار کردہ ویڈیوز کی سخت الفاظ میں تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق کپتان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے انتقال کے حوالے سے من گھڑت ویڈیوز اور پوسٹس وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ان جھوٹے دعووں کا کرپٹ جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم کو ایک جم میں باقاعدہ ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں پاکستان کے سابق کپتان کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربل فلور پریس سمیت مختلف سخت ورزشیں کر رہے ہیں اور ویڈیو کے آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ جیسا کہ سب ویڈیو میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، وسیم اکرم جم میں موجود ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News