بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے بڑی خبر! کیش نکلوانے پر کتنی فیس دینا ہوگی؟ | Urdu News

اشتہار

بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے بڑی خبر! کیش نکلوانے پر کتنی فیس دینا ہوگی؟

اسلام آباد : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے ڈیجیٹل والٹ سے کیش نکلوانے پر 280 روپے فیس مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو مطلع کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جو مستحقین ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائگیاں حاصل کریں گے، انہیں نقد رقم نکلوانے پر 280 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے نئے سسٹم کی تفصیلات واضح کیں ، جس میں کہا کہ 280 روپے کے چارجز صرف اس وقت لاگو ہوں گے جب مستحقین اپنے ڈیجیٹل والٹ سے نقد رقم (کیش) نکلوائیں گے۔

ڈیجیٹل والٹس کے درمیان آن لائن فنڈز کی منتقلی اور حکومت کے ‘راست’پیمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز بالکل مفت (بغیر کسی چارجز کے) ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک ہر چھ ماہ بعد ان چارجز کا ایک اپ ڈیٹڈ شیڈول جاری کرے گا، اور ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے تحت باہمی لین دین کے اخراجات خود مستحقین برداشت کریں گے۔

ڈپٹی گورنر نے کمیٹی کو بینکوں کی شمولیت کے حوالے سے ٹائم لائن سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت دو نجی مائیکرو فنانس بینک رواں ماہ 16 جولائی اور 20 جولائی سے اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہے ہیں۔

پروگرام میں شامل تمام چھ بینک 31 جولائی تک اس سسٹم کے ساتھ اپنی انٹیگریشن (منسلکی) کا عمل مکمل کر لیں گے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹس کی مکمل ڈیجیٹل منتقلی کا ہدف 31 دسمبر مقرر کیا گیا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News