وزیر اعظم شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ | Urdu News

اشتہار

وزیر اعظم شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ

اسلام آباد (3 جولائی 2026): وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی، انہوں نے ایران میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کی، جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

علاوہ ازیں، اعلیٰ سطح وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری و دیگر اعلیٰ حکومتی حکام شامل تھے۔ وزیر اعظم نے اسلام کیلیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

انہوں نے اس قومی سانحے پر یکجہتی کا اظہار اور اور مغفرت کیلیے دعا کی۔ یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، ارکانِ پارلیمان اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جنازے میں شرکت کی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News