سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بڑی کارروائیاں | Urdu News

اشتہار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بڑی کارروائیاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور نقشوں کے آپریشن جاری ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق شہر کے مختلف اضلاع میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار اور املاک سیل کر دی گئی ہیں۔

ضلع شرقی، پی ای سی ایچ ایس میں منظور نقشے سے تجاوز پر پینٹ ہاؤس مسمار کیا گیا۔

ضلع غربی، گلشن معمار اور محمد پور سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔

اسکیم 33پاکستان ایئر کریو سوسائٹی میں بھی غیر قانونی بلاک مسمار کیا گیا۔

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران منظور نقشوں اور تعمیراتی دستاویزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گلشن اقبال، کنیز فاطمہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن میں متعدد دکانیں و تجارتی املاک سیل کی گئیں۔

اورنگی ٹاؤن میں سیلنگ سے قبل غیرقانونی فرنٹ ایلیویشن اور دیواریں مسمار کی گئیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News