سندھ حکومت اچھے کام کرتی ہے مگر تشہیر میں ناکام رہتی ہے، مرتضیٰ وہاب | Urdu News

اشتہار

سندھ حکومت اچھے کام کرتی ہے مگر تشہیر میں ناکام رہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اچھے کام کرتی ہے مگر تشہیر میں ناکام رہتی ہے۔

لیگل ایڈ سوسائٹی اور محکمہ قانون کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیگل ایڈ سوسائٹی سے صرف سندھ نہیں پورا پاکستان مستفید ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے قانونی معاونت کی فراہمی بڑی کامیابی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی قانونی مشورہ حاصل کرتے ہیں، شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے مثبت نظریے کی ضرورت ہے۔

چند روز قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 38 سال کچھ لوگ اقتدار میں رہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کراچی بنایا، دراصل انہوں نے کراچی کے عوام کو اُلّو بنایا ہے۔

یہ پڑھیں: 38 سال اقتدار میں رہنے والوں نے کراچی کے عوام کو اُلّو بنایا، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم جب وعدہ کرتے ہیں تو اس کو وفا کرتے ہیں، ہم عوام میں سے تھے، ہیں اور عوام میں رہیں گے، آپ سے 38 سال ووٹ لینے والوں نے آپ کو پانی نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ان کا یہ حال ہے کہ چھوٹی گلی یا محلوں میں جلسے کرتے ہیں، جو لوگ خود متحد نہیں ہیں وہ کیسے شہر کو متحد کریں گے؟ جو خود انتشار کا شکار ہیں وہ کیسے شہر میں استحکام لائیں گے؟ آنے والے وقتوں میں کراچی شہر کو مزید بہتر کر کے دیں گے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News